نائیجیریا پولیو کیلئے مخصوص ممالک کی فہرست سے خارج

Published on September 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

04
نیویارک سٹی(یوا ین پی ) عالمی ادار صحت نے نائیجیریا کا نام پولیو کے لیے مخصوص ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ہی وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا میں انسداد پولیو سے متعلق عالمی ادار صحت کی ذیلی کمیٹی عالمی انسدادِ پولیو انیشیئیٹو کے اجلاس میں دنیا بھر میں پولیس کی روک تھام سے متعلق مختلف ممالک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے گزشتہ ایک برس کے دوران پولیو کا کوئی مریض سامنے نہ آنے پر نائیجیریا کو پولیو کے لیے مخصوص ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ نائیجیریا میں یونیسف کے نمائندے جین گوہ کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کا نام فہرست سے خارج کرنے کا اعلان ایک اہم سنگِ میل ہے لیکن اگر ہمیں نائیجیریا سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے تو اس کے لیے ہرسطح ہر کوشش کرنی ہوگی۔ پولیو کے لئے مخصوص فہرست سے نائجیریا کے اخراج کے بعد اب اس میں صرف پاکستان اور افغانستان کے نام ہی رہ گئے ہیں جہاں اب تک پولیو کے پھیلا ؤپر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ واضح رہے کہ پولیو ہی کی وجہ سے پاکستان کے شہریوں کو بیرون ملک سفر سے قبل انسداد پولیو کی ویکسی نیشن کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes