علامہ اقبال امریکی انتخابات اور پاکستان

Published on November 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

hafiz-shahid
تحریر۔۔۔ حافظ شاہد پرویز
مشرق سے ہو بیزار نہ مغرب حذر کر
فطر کا اشارہ ہے کہ ہر شب کو سحر کر
امریکہ صدارتی انتخابات اور سینیٹ اور دیگر کابینہ کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ میڈیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے امریکی انتخابات کے حوالہ سے بھرپور خبریں نشر کررہا ہے انتخابات کی لمحہ بہ لمحہ خبروں کے ساتھ ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے حوالہ سے مختلف رپورٹس سامنے آئیں جس میں ہیلری کو پاکستان کے مستقبل کیلئے بہتر سمجھا جاتا رہا ڈونلڈ کے مسلمانوں کے خلاف جاری کیے جانے والے بیانات کے حوالہ اس کے ماضی کے کردار کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے ڈونلڈ کے صدارت کو امریکہ کیلئے اور خاص طور پر دنیا عالم کی زیادہ تر بڑی طاقتوں کیلئے ایک بوجھ سمجھا جارہا ہے۔ بے شک پوری دنیا کی نظریں امریکہ پر مرکوز ہوتی ہیں لیکن پاکستان کی قوم قطعی طور پر کسی بھی صورت امریکہ کی غلام اور اس کی طرف دیکھنے کی سوچ میں مبتلا نہیں رہتی کیونکہ پاکستانی قوم کی بنیاد حضرت علامہ اقبال جیسے دلیر لیڈر نے رکھی جس نے قوم کو زندہ دلیان طریقے سے جینا سیکھایا خاص طور پر آزادی اور حقیقی آزادی حاصل کرنے کیلئے نہ صرف اپنی تگ و دو کی بلکہ پاکستانی قوم کے اندر ایک ایسا شعور اجاگر کیا کہ جس میں پاکستان کو خود مختار ریاست اور غیر مسلم طاقتوں سے آزاد رہنے کیلئے جوش و ولولہ کو نئی شکل دی۔ بے شک دنیا کے ساتھ تعلقات کو بہتر ہونا پاکستان کی ریاست کیلئے بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ جتنا دیگر ممالک کیلئے لیکن ٹرمپ یا ہیلری جیسی دونوں مختلف شخصیات کا وجود مملکت پاکستان کی ایٹمی طاقت کے سامنے ایک ہی سمجھا جانا چاہیے۔ کیونکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر انداز میں چلانا نہ صرف پاکستان بلکہ کی خود اپنی ضرورت ہے۔ اور امریکہ کا جو حکمران مملکت پاکستان کے ساتھ بہتر روابط رکھے گا وہ اپنے مقاصد کیلئے ہونگے۔لیکن امریکہ کے سامنے ہمیشہ پاکستانی قوم کو ریاست پاکستان کو رعب اور دبدبے کے ذریعے تعلقات کا رکھنا ضروری ہے کیونکہ علامہ اقبال نے قوم کو یہ واضح پیغام دیا کہ
اگر جواں ہوں مری قوم کے جسورو غیور
قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہیں
پاکستان کی سرزمین دنیا بھر کے مقابلے میں سونا اگلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے بلکہ پاکستان کے پہاڑ زیورات اور جواہرات کے زینے سمجھے جاتے ہیں پاکستان بڑے دریاوں خوبصورت جھیلوں اور نمک کی بڑی کانوں کا بذات خود مالک ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی پانچویں بہادر ترین فوج ہے پاکستان دنیا بھر کے مقابلے میں 60فیصد نوجوان افرادی قوت رکھتا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔پاکستان زراعت کے حوالہ سے ایک مضبوط ترین ریاست کے طور پر تعمیل کیا جاسکتاہے تو ہمیں امریکہ روس اور دیگر ممالک کو چھوڑ کر اپنے ذاتی پراپرٹی کو فعال بناتے ہوئے پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اگر پاکستان مضبوط ہو گا تو نہ ڈونلڈ کی ضرورت ہوگی اور نہ ہیلری کی کیونکہ پاکستان کی قوم زندہ دل قوم ہے اس موقع پر حضرت علامہ اقبال نے اپنی قوم کے لہو کو ایک بار پھر گرمانے کی کوشش کی اور فرمایا
سب کچھ اور ہے تو جس کوخود سمجھتا ہے
زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں
اور اگر حضرت علامہ اقبال سے اس حوالہ میں مزید معاونت لی جائے تو انہوں نے اپنے ہی الفاظ میں کیا خوب فرمایا کہ
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک ضفا میں
کرگس کا جہاں اور ہے ،شاہیں کا جہاں اور
ہمیں ڈونلڈ اور ٹرمپ کے قصیدوں کو چھوڑ کر قوم کے معمار حضرت علامہ اقبال ،قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر قائدین کے کلمات کی طرف لوٹنا ہوگا اور علامہ اقبال کو پاکستانی قوم کو باوقار بنانے اور شعور دینے کے مقابلے میں انہیں خراج تحسین پیش کرکے ان کے مشن کو آگے بڑھا کر خود کو دنیا میں مقام فراہم کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کے صدر کے انتخابات کا شور کل امریکہ میں سنائی دے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog