پی ٹی آئی کا ہر حال میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے جلسہ کرنے کا فیصلہ

Published on September 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

777
اسلام آباد (یوا ین پی )  تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی چوک پر 4 اکتوبر کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہر حال میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے ہی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد تحریک انصاف کے عہدیداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ ڈی چوک جلسہ گاہ کے مقام پر کنٹینروں پر مشتمل 2 سٹیج بنائے بنائے جائیں گے، ایک پر جلسہ عام کے سپیکر اور دوسرے رپ تحریک انصاف کے منتخب اراکین پارلیمنٹیرین کے بیٹھنے کی جگہ بنائی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے ڈی چوک کے بجائے آبپارہ اور ایف نائن پارک کے مقام پر جلسے کی اجازت دی ہے تاہم تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مرکزی رہنما سیف اللہ نیازی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف 4 اکتوبر کو ہر حال میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے ڈی چوک کے مقام پر جلسہ کرے گی، اس سلسلے میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے کہا گیا کہ وہ جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں ابھی سے جڑواں شہروں میں تشہیری مہم شروع کردی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme