دہشت گردوں سے جنگ میں جلد ہی کامیاب ہوں گے؛ میر سرفراز بگٹی

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

03
کوئٹہ: (یواین پی)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہا ہے اور جلد ہی ہم اس جنگ میں کامیاب ہوں گے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ قابل مذمت اقدام ہے اور دہشت گردوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سریاب پل کے قریب سیکورٹی فورسز پر گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے موقع پر جائے وقوعہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت امن و امان کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے سیکورٹی فورسز کے تعاون سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی انہوں نے کہا کہ امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں قابل ستائش ہیں دہشت گردی کے خلاف آج پاکستان بلخصوص بلوچستان دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہا ہے اور جلد ہی ہم اس جنگ میں کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے مگر اس طرح کے واقعات سیکورٹی اہلکاروں کے مورال کو کم نہیں کر سکتے اور اس جنگ میں ہم فتح یاب ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر زخمیوں کا ہر ممکن علاج کیا جائے گا ضرورت پڑی تو زخمیوں کو کراچی بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog