سرینگر (یوا ین پی)مقبوضہ کشمیر میں عید کے دنوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں،انٹرنیٹ بند کرنے کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا اور مذہبی تہوار پر قربانی کی تصاویر اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ سے روکناہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی کٹھ پتلی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں گائے کی قربانی اور گوشت فروخت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم کشمیری حریت رہنماؤں سمیت کشمیری مسلمانوں نے عدالت کے حکم کو ہوا میں اڑا دیاحریت رہنماآسیہ اندرابی نے عید سے قبل گھر پر گائے کی قربانی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی ٗیہی نہیں ہر موقع پر کشمیری مسلمان پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور تصاویر اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتے ہیں،بھارتی حکومت کی بوکھلاوٹ تو دیکھے عید کے دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیاجبکہ دوسری طرف فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی کو بنیادی انسانی حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے اس حوالے سے عالمی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔