پنجابی زبان کے شیکسپئر عظیم صوفی بزرگ وارث شاہ کے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

222
جنڈیالہ شیر خان (یو این پی) عظیم صوفی بزرگ سید وارث شاہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات جنڈیالہ شیرخان میں شروع ہو گئیں۔ عرس میں ہیر سنانے کا روایتی مقابلہ بھی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجابی زبان کے شیکسپئر کا خطاب پانے والے عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کے دو سو سترویں سالانہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ دنیا بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شیخوپورہ کے نواحی علاقے جنڈیالہ شیر خان پہنچ گئی۔پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر وارث شاہ سترہ سو بائیس میں شیخوپورہ کے نواحی علاقے جنڈیالہ شیر خان میں پیدا ہوئے۔ قصہ ہیر رانجھا سے انہیں لازوال شہرت ملی۔ یہاں تک کہ انہیں پنجابی زبان کا شیکسپئر کہا گیا۔وارث شاہ کے دو سو سترویں عرس کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ان کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دینے کے بعد ہوا۔ اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا ارشد اور ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید نے شرکت کی۔زائرین دور دراز سے جنڈیالہ شیر خان پہنچ رہے ہیں‘ چادریں چڑھائی جا رہی ہیں جبکہ عرس کے موقع پر پنجابی لوک گلوکاروں کے درمیان ہیر پڑھنے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy