بھارتی وزیر اعظم کا فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

images
آپ سوشل میڈیا سے دور بھاگ کر کچھ حاصل نہیں کرسکتے ٗ بھارتی وزیر اعظم کی گفتگو
کیلیفورنیا (یوا ین پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے، اس دوران انھوں نے جدید دنیا میں سوشل میڈیا کی سیاسی طاقت کا خیرمقدم کیا ہے۔سوالات و جوابات کی ایک تقریب کے دوران انھوں نے دنیا بھر کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سوشل میڈیا سے دور بھاگ کر کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔اس موقع پر انھوں نے بھارت میں ٹیکنالوجی کی تعمیر و ترقی کی مہم ڈیجیٹل انڈیا کا بھی حوالہ دیا۔ایک گھنٹہ دورانیے پر مشتمل اس تقریب کے میزبان فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تھے۔مینلو پارک میں منعقدہ تقریب میں نریندر مودی نے ہندی میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا کی یہ طاقت ہے کہ وہ حکومتوں کو بتا سکتی ہے کہ وہ کہاں غلط ہیں اور انھیں غلط سمت میں جانے سے روک سکتا ہے۔ہمارے ہاں ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے تھے اور اب ایسا ہر پانچ منٹ میں ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题