فیصل آباد میں پانچواں سالانہ گڑ میلے کا انعقاد

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

تازہ گڑ اور شکر، گڑ کی جلیبیاں اور بہت سی کھانے کی اشیاءبھی بنائی گئیں
فیصل آباد (یو این پی)گنے سے گڑ، شکر اور دیسی چینی کی تیاری پنجاب کے دیہات کی قدیم روایت ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مانند پڑتی جا رہی ہے۔گزشتہ تاہم گزشتہ روز چند سالوں سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس، ایگری ٹورازم، طاہرہ فاونڈیشن اور چند دیگر اداروں نے اس قدیم روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔اس سلسلےمیں کو فیصل آباد سے لاہور جانے والی سڑک پر گٹ والا فاریسٹ پارک کے قریب واقع لائل پور فارمرز مال پر پانچویں لائلپورین گڑ میلے کا انعقاد کیا گیا۔گڑمیلے میں گنے کا تازہ رس نکال کر کیمیکل سے پاک تازہ خالص گڑ اور شکر تیار کرنے کے لیے بیلنہ لگایا گیا تھا۔ جہاں میلے کے شرکا کی فرمائش پر سادہ گڑ کے علاوہ ناریل، بادام، تل، چنے، پستہ، مونگ پھلی، سونف، بادام اور کاجو ڈال کر سپیشل گڑ بھی تیار کیا گیا۔میلے کے شرکا نہ صرف گڑ اور گنے کے تازہ رس سے لطف اندوز ہوئے بلکہ ان کی تواضع کے لیے پنجاب کے دیہات کے روایتی ناشتے مکئی کی روٹی، ساگ، لسی اور گڑ والے چاولوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جسے ہر کسی نے خوب پسند کیا۔میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’پنجاب کی روایتی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو دیہی کلچر سے متعارف کروانے کے لیے اس میلے کا اہتمام گذشتہ چار سال سے کیا جا رہا ہے۔ تاکہ شہری آبادی کو پنجابی کلچر اور روایات سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ چینی کی جگہ گڑ کے استعمال کے فوائد سے بھی آگاہ کیا جا سکے۔‘’یہ گڑ میلہ نہ صرف شہروں میں رہائش پذیر لوگوں کو دیہاتی کلچر سے متعارف کروانے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ اس سے کسانوں کو بھی گنے سے گڑ، شکر اور دیسی چینی بنا کر فروخت کرنے کی ترغیب مل رہی ہے۔‘میلے میں شریک کسان منور ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ سادہ گڑ، براون شوگر اور شکر بنا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme