جھنگ ،گیارہ سال سے ایک ہی جگہ تعینات کلرک کرپشن کا بے تاج بادشاہ

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

imagesجھنگ (ناصر گجر)گیارہ سال سے ایک ہی جگہ تعینات کلرک کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں واقعی ایل ایچ وی سکول میں عرصہ گیارہ سال سے تعینات اعجاز احمد کلرک نے کرپشن کی انتہا کر دی ذرائع نے مالی کرپشن کے ساتھ ساتھ موصوف کی اخلاقی کرپشن کا بھی انکشاف کیا ہے ۔ذرائع نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر مزید انکشاف کیا ہے کہ موصوف کلرک عرصہ گیارہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے اور ایل ایچ وی کے داخلوں کے وقت میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لڑکیوں کی بھرتی کرواتا ہے اور بعد ازاں انہیں ورغلا کر اخلاقی کرپشن کرتا ہے اور بلیک میل کر کے ان سے پیسے بٹورتا ہے اور اس کے علاوہ فیسوں کی مد میں اور جر مانوں کی مد میں کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی جی نرسنگ لاہور ،ڈی سی او جھنگ ،ای ڈی او ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ اعلی حکام سے معاملات کی شفاف انکوائری کروا کر موصوف کلرک کو فوری ضلع بدر کر نے اور کرپشن کر نے پر قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy