دھرنے کے بعد تحریک انصاف کا گراف گرا ہے، پرویز مشرف

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

0000
اسلام آباد (یو این پی)  سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت اچھے کام کرے تو اسے کوئی خطرہ نہیں، دھرنے کے بعد تحریک انصاف کا گراف گرا ہے۔ منگل کے روز اپنے بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایمپائر کی انگلی اٹھانے کے لئے ہی دھرنا دیا تھا، لیکن ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھی، تحریک انصاف نے خود کمزوری دکھائی اور کچھ نہیں کیا، دھرنے کے بعد تحریک انصاف کا گراف نیچے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کی پارٹی ایک شخص کی پارٹی ہے، افتخار چوہدری کی پارٹی میں کوئی نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر اچھے کام کرے تو اسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes