دریائوں میں پانی کی سطح مزید کم ، ربیع کی فصلوں کو پانی کی فراہمی کے متاثر ہونے کا خطرہ

Published on March 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

سکھر (یواین پی) ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کی سطح مزید کم ہوگئی ہے جس کے باعث ربیع کی فصلوں کو پانی کی فراہمی کے متاثر ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دریاﺅں میں پانی کی کمی کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد تک گرگئی ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول ایک ہزار 386 فٹ پرآگئی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول ایک ہزار 50 فٹ پرآگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارشیں کم ہونے کے باعث جون تک پانی کی قلت رہے گی جس کے باعث ربیع کی فصلوں کو پانی کی فراہمی متاثرہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes