سردی کے آغاز میں ہی انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Published on December 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

5
لاہور(یو این پی)موسم کے کروٹ لیتے ہی جہاں خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں اضافہ ہوا ہے وہیں انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں,۔تفصیلات کے مطابق انڈہ توانائی کا بھرپور ذریعہ ہے اس کے بغیر ناشتہ نامکمل تصور کیا جاتا ہے بچے ہوں یا بڑے سبھی انڈے کے شوقین ہوتے ہیں سردیوں میں تو اس کی مانگ میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے طلب بڑھتے ہی ہی انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے ساٹھ روپے والی درجن ایک سو ساٹھ تک ہوجاتی ہے۔مہنگائی کے ستائے شہریوں نے شکایت کی کہ ناجائز منافع خور مافیا سردیاں آتے ہی انڈوں کی قیمتیں بڑھا دیتا ہے ، دوسری جانب دکانداروں نے سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیا کہتے ہیں کہ ریٹ ہم نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے بڑھائے جاتے ہیں۔ حکومتی لاپروائی کے باعث عوام کو دوسری خوردونوش کی اشیا کے ساتھ انڈوں کی بڑھتی قیمتوں کے جھٹکے کھانے پر مجبور ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes