گھی کی قیمتوں میں کمی لائیں گے؛ فرخ حبیب

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرگھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گھی کی قیمتوں میں 40سے50روپے تک کمی لائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پرمہنگائی ہورہی ہے، آٹا،چینی،دال،گھی پرغریبوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں، ہماری پارٹی نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، سابقہ حکومت تمام اداروں کوتباہ وبرباد کرکے گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme