پی ٹی آئی کا 9 اکتوبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

2222
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ نہیں ہوگا۔ اب پی ٹی آئی 9 اکتوبر کو لاہور میں الیکشن کمیشن کے خلاف بڑاجلسہ کرے گی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان پورے پنجاب سے حصہ لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو ڈی چوک میں پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے حلقے سے انتخابات ہونے سے 11 دن پہلے ن لیگ میدان سے بھاگ گئی۔ مسلم لیگ ن کو پتہ تھا کہ لودھراں میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اور یہاں پی ٹی آئی کی جیتے گی اس لیے ن لیگ ضمنی انتخاب سے 11 دن سٹے آرڈر لے کر سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ گئی۔ ن لیگ کو میدان چھوڑ کر بھاگنے کی عادت ہے اور سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنا ن لیگ کی روایت ہے۔ مسلم لیگ ن کوحکومت کا تجربہ نہیں بلکہ اقتدار میں آ کر اپنے بزنس بڑھانے کا تجربہ ہے۔ عمران خان کا کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم خود چلاؤں گا۔ ڈر ہے کہ کہیں ن لیگ لاہور کا میدان چھوڑ کر بھی نہ بھاگ جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید مید ان چھوڑ کر بھاگنے کا الزام لگا تے تھے اب بتائے کہ میدان چھوڑ کر کون بھاگا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کو آبپارہ کے قریب کشمیر ہائی وے پر دھرنے دینے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم بعد میں دونوں پارٹیوں نے اپنا دھرنا ڈی چوک منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes