حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ،بلا ول بھٹو زرداری

Published on February 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے پا کستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفا قی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے بلا ول ہا ئو س میں ملا قات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیاں ملک کی مجمو عی سیا سی صورتحال اور بلو چستان کے حالات پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرادی نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلہ کے لیئے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ اب تمام مسائل کے حل کے لیئے مارچ میں مارچ کرنا ہوگاپیپلز پارٹی حکومت میں آکر آغازِ حقوقِ بلوچستان پروگرام کو بحال کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme