امریکی بحریہ کے دو ہورنٹ جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،ایک پائلٹ لا پتہ

Published on September 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

am
واشنگٹن ۔۔۔ امریکی بحریہ کے دو ہورنٹ جنگی طیارے بحرالکاہل میں فضائی مشقوں کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کو بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔حادثے کی وجوہات کا فوری علم نہیں ہو سکا۔امریکی بحریہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک بیان کیمطابق طیارہ بردار یو ایس ایس کارل ونسن سے پرواز کے فوری بعد ایف/اے-18 ہورنٹ طیارے فضا میں ٹکرا گئے۔طیارے کے ایک پائلٹ کو بازیاب کرلیا گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کیمطابق دونوں طیاروں کو فائٹر سکوڈرن94اورفائٹر سکواڈرن113نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیاتھا۔دونوں طیارون کا ملبہ نہیں مل سکاتاہم ایک پائلٹ کا جلد پتہ لگایاگیا جبکہ دوسرا تاحال لاپتہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme