جعلی ڈاکٹرز اور نیم حکیموں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

1-10-2015 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ جعلی ڈاکٹرز اور نیم حکیموں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اب صرف ہیلتھ کیئر کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنے والے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز ، حکیم اور ہومیو ڈاکٹرز ہی انسانوں کا علاج کر سکیں گے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، فارماسسٹ افضل ناصراور ڈرگ انسپکٹروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت طب کے شعبہ میں بہتری کے لیے کوشاں ہے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی کام کرنے والے نان کوالیفائیڈڈاکٹرز اور نیم حکیموں کے گرد گھیرا تنگ کریں انہوں نے کہا کہ اگر عطائیت کو تحفظ دینے میں محکمہ صحت کا کوئی افسر یا اہلکار بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ وٹرنری کے شعبہ میں بھی نان کوالیفائیڈ افرادکے خلاف کارروائی کی جائے اجلاس میں 14لائسنس ہولڈرز میڈیکل سٹورز کے چالانوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ صفائی کا خصوصی انتظام رکھیں ادویات کو محفوظ رکھنے کا مناسب انتظام کریں اور خریدو فروخت کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں اجلاس میں غیر قانونی پریکٹس کرنے والے 36جعلی ڈاکٹرز اور نیم حکیموں کے کیسوں کا جائزہ لیتے ہوئے 5 جعلی ڈاکٹرزشاکر علی میلسی ، محمد صادق میلسی ، محمد اسلم بوریوالا ، شہناز پروین بوریوالا اور محمد اشفاق 192/ڈبلیو بی کے چالان ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دی گئی جبکہ باقی کو آئندہ کام چھوڑنے کی یقین دہانی پر وارننگ دے کر فارغ کر دیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog