محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں روز موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی

Published on September 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

1
لاہور(یو این پی)بارش ہو گئی اگر موسلا دھار …. تو پھر کیا ہو گا مویشی منڈیوں کا حال۔ تو پھر جس جس نے قربانی کا جانور خریدنا ہے ابھی خرید لے کیونکہ محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اطلاع دیدی ہے کہ اس بار عید پر برکھا کھل کر برسے گی اور عید کے تینوں روز موسلادھار بارش ہو گی۔چیف میٹرالوجسٹ ریاض خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بارشوں کا ایک سسٹم موجود ہے جس سے عید کے دنوں میں بعض شہروں میں تیز جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔شہریوں کو مشورہ ہے اس بار جس کسی نے بھی قربانی کا جانور خریدنا ہے ابھی خرید لے ورنہ بارش کے بعد مویشی منڈیوں میں وہ ہو جائیں گے خوار۔ ادھر اچھی خبر یہ ہے کہ عید کے دنوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم سے موسم خوشگوار رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题