سموگ کے انسدادی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایاجائے اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے تحصیل بھر کے ریونیو افسران سے میٹنگ کی اورمقررکردہ اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کی صورتحال پر بریفنگ لی اور کہا کہ نادہندگان کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار/شکایت کنندہ محکمانہ کارروائی سے مطمن ہونا چاہیے۔ انہوں نے مختلف محکموں سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیااور کہا کہ سموگ کے انسدادی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایاجائے جبکہ چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا یقینی بنانے اور کھادوں کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں۔انہوں نے ریونیو افسران سے کہا کہ اپنے ذمہ اہداف کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے اس ضمن میں کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اور پراگریس نہ دینے والے جوابدہ ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes