حبیب آباد میں گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ کروڑوں روپے کا فنڈ کرپشن کی نظر

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

حبیب آباد ( محمدعرفان) حبیب آباد میں گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ کروڑوں روپے کا فنڈ کرپشن کی نظر عوام کا چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے حبیب آباد اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سکیم اور نالی سولنگ کی مد میں دس کروڑ روپے کی کثیر گرانٹ آئی جوکہ بعدازاں اضافے کے بعد بیس کروڑ تک پہنچ گئی مگر عوام کو فائدہ دینے کی بجائے محکمہ پبلک ہیلتھ قصور کے ایکسین ایس ڈی او اور ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کی نظر ہوگئی ہے ناقص میٹریل کے استعمال سے سیوریج سکیم تقریبا فلاپ ہوگئی گندے پانی کی وجہ سے گلی محلے جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں لوگوں کے گھر بیٹھ جانے سے شہری لاکھوں روپے کا نقصان اٹھا چکے ہیں جبکہ دانستہ طور پر کئی بازاروں میں کام نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے کئی آبادیاں آج بھی زمانہ قدیم کا منظر پیش کر رہی ہیں عوام نے ایکسین ایس ڈی او اور ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔۔
نمبری بغیر نمبری کا فرق کئے بغیر کارگردگی دکھانے اور رشوت کا بازرا گرم کرنا معمول شہریوں کا احتجاج 
حبیب آباد ( رشیداحمد نعیم) حبیب آبادپٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا نمبری بغیر نمبری کا فرق کئے بغیر کارگردگی دکھانے اور رشوت کا بازرا گرم کرنا معمول شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نواح میں موجود پٹرولنگ چوکی کرانی والہ کے اہلکاروں نے شہریوں کو ذلیل کرنا معمول بنا لیا ہے دیگر علاقہ چھوڑ کر افسران کو کارگردگی دکھانے اور رشوت خوری کے لیے شہر کا رخ کر لیتے ہیں شہریوں کو اکثر و بیشتر گولی گلوچ ور دھکوں کا بھی سامنا کر نا پڑتا ہے وردی کے نشے میں اہلکارنے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے نمبری موٹر سائیکل ہو یا بغیر نمبری جو رشوت دے گا وہ سفر کرے گا رشوت نہ دینے والے کو موٹر سائیکل کی سپرداری کروانا پڑتی ہے اس بات ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں افسران کی طرف سے روزانہ موٹر سائیکل بند کر نے کے آرڈر ملتے ہیں جسکی وجہ سے ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں شریوں نے احتجاج کر تے ہوئے ایس پی پڑولنگ قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme