محرم الحرام کی اسلامی تاریخ میں اہمیت و فضیلت

Published on October 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,669)      No Comments

Mouharam - Mouharam 91
 اسلام آباد (یو این پی)محرم الحرام کا مہینہ اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے یکم محرم اسلامی سال کا ” ہیپی نیو ایئر” ہے۔ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق  نے شہادت پائی۔ یکم محرم الحرام کو حضرت امام حسین  کربلا کے میدان میں داخل ہوئے تھے۔ 7 محرم الحرام کو کربلا کے میدان میں حسینی  قافلے پر پانی بند کر دیا گیا تھا ۔10محرم الحرام کو نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین  کربلا کے میدان میں شہید ہوئے 10محرم کو یوم عاشور منایا جاتا ہے ۔ 10 محرم قیامت کا دن ہو گا۔ 10محرم کو زمین و آسمان اور لوح و قلم تخلیق کیے گئے۔10محرم الحرام کو حضرت آدم  اور اماں حوا پیدا ہوئے۔ 10 محرم کو حضرت آدم  کی توبہ قبول ہوئی۔ 10 محرم کو فرعون کا لشکر غرق ہوا۔ 10 محرم کے روز حضرت ابراہیم  پر آگ گلزار بن گئی۔ 10 محرم کے دن  حضرت نوح   کی کشتی کنارے پر لگی۔ 10 محرم کے دن حضرت ابراہیم  کو خلیل اللہ کا خطاب عطاء ہوا۔ 10 محرم کے دن حضرت سلیمان  کو تخت عطاء ہوا۔ 10 محرم کے دن حضرت عیسیٰ  آسمان پر اٹھائے گئے۔ 10 محرم کے دن حضرت یونس  مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے۔ 10 محرم کے د ن حضرت ایوب  کو صحت عطا ہوئی۔ 10 محرم کے دن حضرت یعقوب  حضرت یوسف  سے چالیس برس کے بعد ملے۔10محرم کے دن حضور نبی کریم ۖ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی10محرم کو حضور ۖ کا نکاح حضرت بی بی خدیجہ سے ہوا۔ 10 محرم الحرام کو روزہ رکھنے کا حکم ہے۔ 25 محرم الحرام کو حضرت امام حسین  کے فرزند امام زین العابدین  شہید ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog