ٹیکسلا، پولیس تھانہ صدر کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on October 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

Hatkari.2
ٹیکسلا(یو این پی) پولیس تھانہ صدر کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،داو پر لگی رقم سمیت ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد،پولیس نے بارہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5/7/78 قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع ہر ایس ایچ او تھانہ صدر طارق محمود گوندل کی زیر نگرانی پولیس پارٹی نے منیر آباد جی ٹی روڈ کے قریب پراپرٹی کے دفتر سیکنڈ فلورپر چھاپہ مار کرجوئے کی بازی الٹ دی ، موقع سے بارہ قمار بازوں سرغنہ جمشید خان،خالد محمود،ساجد علی،خورشید خان،نازک حق،محمد سرور،میر افضل،محمد عارف،واسب شہزاد،حضرود خان،محمد ارشداور محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ داو پر لگی ہزاروں روپے رقم سمیت چالیس ہزار کے مالیتی موبائل بھی قبضہ میں لے لئے،ایس ایچ او تھانہ صدر طارق گوندل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رو رعائت نہیں ہوگی تاہم شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کی بیخ کنی ممکن نہیں ،شہری بلاجھجک اپنی شکایات درج کرائیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انھو ں نے بتایا کہ واہ کینٹ کے علاقہ قائد اعظم سٹریٹ اور ملحقہ آبادیوں سے منشیات فروشوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی بھرپور احتساب ہوگا،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں پولیس اپنے فرائض منصبی سے غافل نہیں،شہریوں کو چاہئے کہ وہ ان معاشرتی برائیوں کے سدباب کے لئے پولیس سے تعاون کریں،ادہر قمار بازی سے گرفتار ملزمان کو ہفتہ کے روز علاقہ مجسٹریٹ ٹیکسلاعمران شبیر اعوان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے ملزمان کے وکلاء آفتاب شیر پاواور طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے سے گرفتار ملزمان کی دس دس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题