ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد نے بنیادی مرکز صحت چک 216 ر۔ب کا اچانک دورہ

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر بلال احمد نے بنیادی مرکز صحت چک 216 ر۔ب کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے لیبر روم،وارڈز،ای پی آئی روم،میڈیسن سٹور،ڈسپنسری ودیگر شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان اور موقع پر موجود مریضوں سے سنٹر کی ورکنگ اور کارکردگی بھی دریافت کی۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے مریضوں کے علاج معالجہ کا جائزہ بھی پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme