شہد اء کر بلاکی شہادت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے حسن علی خاں

Published on November 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)شہد اء کر بلاکی شہادت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے نواسہ رسول حضرت اما م حسینؓ نے میدان کر بلا میں پورے کنبہ کی شہادت دیکر دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو جلا بخشی اور ظالم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ۔ شہداء کر بلا کی عظیم شہادت سے پوری کائنات میں غم والم برپا ہے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے ۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ رواداری اور بھائی چار ے کو فروغ دیکر ہم مملکت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضابرقرار رکھتے کیلئے علمائے کرام سمیت تمام طبقات اپنا اپنا کر دار ادا کر یں موجود ہ حالات میں وطن عزیز کسی محاذآرائی اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے ظالم سے سمجھوتا نہ کرنے کادرس دیا ہے حضرت امام حسین امن سلامتی بھائی چارے محبت کے رجل عظیم تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحصال کیخلاف سر اٹھانے اور حق کی سر بلندی کیلئے قربانی دینے والے ہر انسان دوست کااما م حضرت امام حسینؓ ہے ۔

حسینیت عدل و انصاف کے پیغام کا نام ہے سید طیب حسین رضوی
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)حسینیت عدل و انصاف کے پیغام کا نام ہے اور ظلم سے نجات کے لئے جدوجہد کرنے والے ہی حسینی کہلاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سید طیب حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین نے یزیدی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرکے شہادت تو پالی مگر رہتی دنیا تک پیغام چھوڑ دیا کہ دین کے غلبے اور نفاذ کے لیے ا س کی جان چلی جائے تو یہ نقصان کا سودا نہیں ہے۔ مسلمانوں کو آج فیصلہ کرنا ہوگاکہ انھوں نے یزید کے ساتھ چلنا ہے یا امام حسین کے نقشے قدم پرچلنا ہے، اسلام امن اورسلامتی کا درس دیتا ہے ۔ محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی اور مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اور حضرت امام حسینؓ کیلئے تمام مسلمانوں کے دلوں میں انتہائی عقیدت اور احترام موجود ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کردی۔انہوں نے کہا کہ ظالم وجابر ،فاسق کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیتؓ ہے چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو۔ گھر بار، اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے۔

سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین۔ جس طرح ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے دن رات ذمہ داری سے سیکورٹی کے انتظامات کو کنٹرول کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ ہم ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کئے اور خود دن رات محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے۔ خاور عباس کھوکھر، سید اسرار احمد زیدی، سید عمران حسین شاہ، سید اویس علی عسکری، سید محمد علی عسکری ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادنصراللہ بھٹی نے دن رات ذمہ داری سے سیکورٹی کے انتظامات کو کنٹرول کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes