پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ میں بھی ممبر شپ جاری

Published on December 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پورے سندھ کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی ممبر شپ جاری ہوگئی ہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے دو روزہ ڈیجیٹل ممبر شپ کیمپ پی ٹی سی ایل آفس ٹھٹھہ کے سامنے قائم کیا گیا ہے جسکا افتتاح پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے رھنما رئیس ارسلان خان بروھی نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کیا جہاں کافی تعداد میں کارکنوں نے پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی یہ سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رھنما رئیس ارسلان خان بروھی نے کہا کہ کارکنوں کو چاھیے کہ ممبر شپ حاصل کرکے پارٹی کو مذید مضبوط کرکے پی ٹی آئی کے سربراہ خانصاحب عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ عوام کے بنا تفریق کے تمام مسلے حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں رئیس ارسلان خان بروھی نے کہا کہ پہلے بھی ٹھٹھہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور انکے کافی مسلے حل کئے ہیں اور کرتے رہیں گے انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو مضبوط کریں تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل کو حل کیا جائے اس موقع پر ساجد جوکھیو ۔زوالفقار گاھو ۔وقار میمن ۔زوالفقار شورو ۔جاوید رند ۔ایڈوکیٹ ھوش محمد عباسی۔ایڈوکیٹ وقاص شاھ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog