احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا تاثر ختم کیاجائے،زرداری

Published on October 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

06
کراچی(یو این پی)  سابق صدرآصف زرداری کہتے ہیں کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا تاثر ختم کیاجائے،احتساب بلا تفریق اور شفاف ہوتا نظر آنا چاہیے،دبئی سے جاری بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹرستارہ ایاز کو مبینہ ہراساں کیے جانے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاتفریق تمام لوگوں کا احتساب چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا تاثر ختم کیاجائے،احتساب شفاف ہوتا نظرآنا چاہیے،آصف زرداری کا مزیدکہنا تھا کہ چند ہفتے قبل خیبرپختونخوا میں پی پی کے سابق وزیرلیاقت شباب کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy