افغانستان میں ثقافتی مرکز پر خود کش حملہ، 40افراد ہلاک ،2 درجن سے زائد زخمی، مرنے والوں میں 3 صحافی بھی شامل

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments


کابل (یواین پی) افغان دارالحکومت کے علاقے پلِ سوختیا میں واقع تیبیان ثقافتی مرکز پر خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 35 منٹ پر خود کو تیبیان ثقافتی مرکز کے مرکزی دروانے پر دھماکے سے اڑا لیا ۔ اس خود کش حملے میں اب تک 40افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ نے 40ہلاکتوں کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام لوگ ہیں۔ طلوع نیوز کا کہنا ہے کہ جس وقت خود کش حملہ کیا گیا اس وقت کابل کے ثقافتی مرکز میں ثقافت پر کانفرنس ہورہی تھی ، اسی کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے کلچرل ایکٹوسٹ آئے ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes