بورے والا،میاں چنوں موڑ کے قریب ٹریفک کے حادثے میں3 افراد جاں بحق ،14 زخمی

Published on September 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 633)      No Comments

Burewala
بورے والا (یواین پی) رحیم یار خان سے بورے والا آنے والی کوسٹر میاں چنوں موڑ کے قریب بیل گاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی کوسٹر میں ایک ہی خاندان کے26 مرد وخواتین سوار تھے جو بورے والا کے نواحی گاؤں چک269 ای بی میں اپنے قریبی عزیز عبدالستار کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔حادثہ میں ہدایت علی ولد عنایت علی،اللہ دتہ ولد محمد معقوب اور جان بی بی زوجہ عاشق علی سکنہ کوٹ افضل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں عبدالغفار ،نسیمہ بی بی،سریہ بی بی،زرینہ بی بی،شفیقہ بی بی،ثمینہ بی بی،مختاراں بی بی،فہیم احمد،محمد الطاف،شمائلہ اور دیگر شامل تھے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes