پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ’’آج‘‘ شروع ہوگا

Published on July 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 967)      No Comments

5
لندن (یوا ین پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں مصباح الحق کی قیادت میں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر، میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد قومی ٹیم ووسٹر شائر کے خلاف 29 سے 30 جولائی تک ٹور میچ میچ کھیلے گے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک ایجبسٹن، برمگنھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے 20 اگست کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy