راولپنڈی ،ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد2445ہوگئی

Published on October 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

03
راولپنڈی(یو این پی)راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید بانوے افراد داخل کردیئے گئے ،زیرعلاج مریضوں کی مجموعی تعداد دوہزار چارسو پینتا لیس ہوگئی۔راولپنڈی بے نظیراسپتال میں اڑتالیس،ہولی فیملی میں بتیس ،ڈسٹرکٹ اسپتال میں بارہ افراد کو ہفتہ کو لایا گیا جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،الائیڈ اسپتالز میں مجموعی طورپردوہزارچارسوپینتالیس افراد زیرعلاج ہیں،، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں،واضح رہے گزشتہ روز ہولی فیملی میں زیرعلاج مریض جاں بحق ہوا تھا، بائیس سالہ نعیم کو حسن ابدال سے ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题