بورے والہ , پرانی دشمنی،سیدھی فائرنگ، میاں بیوی شدید زخمی

Published on April 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

امروز مبین نے چندروز پہلے مجھے اور میری بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی ساجد پرویز
بورے والہ (یواین پی) مجاہد کالونی میں ایک گھر کے دروازے پر سیدھی فائرنگ جس سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق رضیہ بی بی زوجہ ساجد پرویز سے امروز مبین وغیرہ کا جھگڑا ہوا تھا صلح ہونے کے باوجود امروز مبین اور اس کے ساتھیوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی -چند دن پہلے امروز مبین اور اس کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہمارے گھر آئے اور گھر کے دروازے پر دستک دی میرا شوہر دروازے پر آیا تو امروز مبین نے کہا رضیہ بی بی کو باہر بھیجیں عدالتی کاغذات پے دستخط کروانے ہیں جیسے ہی میں دروازے پر آئی امروز مبین اور اس کے ساتھی نے مجھ پے سیدھی فائرنگ کر دی جس سے میں شدید زخمی ہو گئی گولی میرے ہاتھ اور ٹانگوں میں لگی میرا شوہر ساجد پرویز مجھے بچانے کے لیے آگے بڑھا تو اسے بھی ٹانگ پے گولی لگ گئی میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ ملزمان کو جلد جلد پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جاے اور ہمارے جان و مال کو محفوظ بنایا جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题