وزیر اعلیٰ کا بغیر پروٹوکول زلزلہ متاثرین سے ملاقات

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

0
لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گزشتہ روز بغیر کسی پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول کے قصور کے نواحی علاقے دوست پورہ پہنچے اور علاقے میں زلزلے کے باعث گرنے والے گھر کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے شخص محمد اسحاق کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ زمین پر بچھی چٹائی پر بیٹھ گئے اور جاں بحق ہونے والے شخص محمد اسحاق کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے محمد اسحاق کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا اور اس ضمن میں ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes