حکومت مدت پوری کریگی،اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے،عثمان بزدار

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے ملاقات کی۔ سابق ایم پی اے سردار چنو ں خان لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خرم خان لغاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور اپوزیشن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے ارمان اپوزیشن کے دل میں رہ گئے اور اپوزیشن کو اس ہزیمت پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔ عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اوریہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے اور کسی کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ہر شہر کے عوام کا حق ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے یکساں ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes