فیس بک نے اپنا نوٹیفکیشن ٹیب تبدیل کر دیا

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

03
لاہور(یو این پی) فیس بک نے اپنے اسمارٹ فون صارفین کے لیے نوٹیفکیشن ٹیب میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب تک آپ نوٹیفکیشن میں یہ دیکھتے تھے کہ آپ کسی پوسٹ کو کسی نے لائیک کیا یا اس پر کمنٹ کیا یا کوئی چیز ٹیگ کی مگر اب آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کے دوستوں کی زندگی میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔ اسی مقصد کے لیے نوٹیفکیشن ٹیب میں توسیع کرتے ہوئے اس میں اب فرینڈز کی زندگی کے اہم لمحات، ایسے ایونٹس جن میں آپ شریک ہوسکیں اور ان کے پسند کے فیس بک پیجز کی کچھ تفصیلات وغیرہ ایک کارڈ کی شکل میں آپ کے سامنے آجائیں گے۔ درحقیقت یہ گوگل نا سے ملتا جلتا فیچر ہے جسے فیس بک نے اپنا لیا ہے۔ اس فیچر کو بتدریج اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور بہت جلد دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح اب صارفین اپنی نوٹیفکیشن سیٹنگز کو تبدیل کر کے ان میں ٹی وی ری مائنڈرز، کھانے کے لیے مقامات کے حوالے سے سجیشنز، موسم یا مقامی برادری کی سرگرمیوں وغیرہ کو بھی شامل کرسکیں گے۔ ایسا ہی گوگل کے ورچوئل اسسٹنٹ اور انفارمیشن سینٹر گوگل نا میں بھی ہوتا ہے جو کہ صارفین کو مقامی موسم اور دیگر کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس فیچر میں اشتہارات کو شامل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم تصور کیا جاسکتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ایسا ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme