بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دو روز بعد شروع

Published on October 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

05
لاہور/کراچی(یو این پی)  سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دو روز بعد ہو رہا ہے اور دو ہزار چھ سو پینسٹھ نشستوں کیلئے سولہ ہزار تین سو چورانوے امیدوار میدان میں ہیں، امیدواروں اور ان کے حامیوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے،ووٹرز کی توجہ کیلئے لاہور شہر کے ہر گلی کوچے میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ آزاد امیداواروں کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں ہیں،عام تاثر یہی ہے کہ تمام امیدوار الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ اخلاق کے برعکس بڑی تعداد میں اخراجات کررہے ہیں،تاہم امیدواروں کا یہ کہنا ہے کہ ان کے اخراجات دوست احباب کررہے ہیں، جبکہ عوام کہتے ہیں کہ تمام امیدوار جھوٹ بولتے ہیں،دوسری طرف الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اکتیس اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی سامان ریٹرننگ آفیسرز کے سپرد کردیا، یہ سامان تیس اکتوبر کو پریزائڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes