خواتین کو ہرقسم کے امتیاز کیخلاف آواز اٹھانی اور حکومتوں پر اپنے حقوق کیلئے دباؤ ڈالنا چاہئے،ملالہ یوسف زئی

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments
06
ابو ظہبی(یو این پی)عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ والدین کو اپنی بچیوں کی تعلیم کیلئے بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ زندگی کے سفر میں اپنے خواب پورے کر سکیں ، مقامی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ مردوں اور خواتین سب کو بچیوں کے تعلیم کے حق کا تحفظ کرنا چاہئے اور خواتین کو ہر قسم کے امتیاز کیخلاف آواز اٹھانی چاہئے میرا پیغام سادہ ہے ، خواتین کو سمجھنا چاہئے کہ انہیں کن مسائل کا سامنا ہے انہیں حکومتوں اور عوام پر اپنے حقوق کیلئے دباؤ ڈالنا چاہئے۔ ملالہ نے کہا کہ مردوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اگر ان کی بیٹیاں بااختیار ہونگی تو وہ انکی مدد کر سکیں گی۔ وہ اپنے خاندانوں کی مدد کر سکیں گی اور بااختیار ہو نگی جس سے مردوں پر بوجھ بھی کم ہو گا اگر کسی کی پانچ چھ بیٹیاں ہیں اور وہ انہیں تعلیم کے حصول یا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو وہ خود اپنے لئے مشکلات اکٹھی کرتا ہے اگر ان بچیوں کو اپنی صلاحیتوں کے استعمال کا موقع دیا جائے تو وہ اپنے مردوں کی مددگار بن سکتی ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ بہت سی خواتین یہ سوچتی ہیں کہ انکی آواز کون سنے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ مل کر آواز بلند کرینگی اور آگے آئیں گی تو اس سے تبدیلی آئیگی ۔ پوری دنیا میں خواتین کیخلاف امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ خواتین کو برابری حاصل ہے لیکن وہاں بھی بعض امور میں انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے اور نہ تو مساوی تنخواہ دی جاتی ہے اور نہ ہی بڑے عہدوں پر فائز کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے ہمیشہ ان کی ہمایت کی ہے جس پر وہ انکی شکر گزار ہے ۔ اس موقع پر ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے بھی خواتین کی تعلیم اور دیگر امور پر ملالہ کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم میں مدد دینے پر یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ اس فلم کا پریمئر 5 نومبر کو ہو گا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog