وزیراعظم عمران خان دیرینہ دوست کے انتقال کی خبر سنتے ہی آبدیدہ ہوگئے

Published on February 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیراعظم عمران خان دیرینہ دوست کے انتقال کی خبر سنتے ہی آبدیدہ ہوگئے، وزیراعظم نے نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس کیا، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آج کراچی جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے انتہائی قریبی اور پرانے دوست نعیم الحق انتقال کرگئے ہیں، میں اپنے پرانے دوست سے محروم ہونے پر شکستہ دل ہوگیا ہوں۔نعیم الحق ان 10 پی ٹی آئی ممبران میں شامل تھے جن کا شمار بانی ممبران میں ہوتا تھا۔نعیم الحق پارٹی کے ساتھ بڑے وفادار تھے، تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں ہر مشکل اورآزمائش میں وہ میرے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes