لاہور(یو این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں تقریب کے دوران اسلحے کی نمائش کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔