بادام میں غذائیت کے ساتھ صحت کے راز بھی چھپے ہیں، طبی ماہرین

Published on November 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments

بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار غذائیت کوimages چھپائے ہوئے ہے جس کا استعمال خصوصاً سردیوں میں انتہائی فرحت بخش اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے جات اپنے اندر بے شمارغذائیت رکھتے ہیں جن کا استعمال جسم میں توانائی اور تازہ خون بنانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے اوران میں سے بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس میں وٹامن ای، کیلیشیم، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم شامل ہوتا ہے جب کہ اس میں زنک، کیلشیم، تانبا بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہےلہذا بادام کا استعمال بہت سی بیماریوں میں شفا بخش بھی ہوتا ہے۔

بادام کا نہار منہ استعمال

دماغ کو طاقت بخشنے کے لیے باداموں کو رات بھر بھگونے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے اس لیے زیادہ تر لوگ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھوڑ دیتے ہیں اور نہار منہ کھالیتے ہیں اس کے علاوہ بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست بھی کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے

بادام کا استعمال ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جنہیں بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ بادام کا استعمال کریں تاکہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکے کیونکہ بادام میں پایا جانے والا مادہ ایلفا ٹو فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

دل کے امراض کے لیے مفید

اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بادام کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔ بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بھی بڑھاتا ہے جب کہ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

جلد اور بالوں کی حفاظت کے لیے

بادام کے استعمال سے جلد ار بالوں کا بھی خیال رکھا جاسکتا ہے، جلد اور بالوں کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال عام ہے اور یہ رنگ کو بھی گورا کرتا ہے جب کہ نومولود بچوں کی جلد کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے

ماہرین صحت کے مطابق کھانا کھانے کے بعد بادام کا استعمال میں شکر کی سطح کو کم اور انسولین کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

وزن میں کمی کے لیے

ایک تحقیق سے بات بھی سامنے آئی ہے بادام کا شمار کم کیلیوریز کی حامل غذا میں ہوتا ہے جس کا استعمال موٹے افراد کے لیے وزن کم کرنے کے حوالے سے مفید ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes