چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا آغا افضال حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

555
اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدلغفور حیدری نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری آغا افضال حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سینیٹ سیکرٹریٹ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ رب العا لمین مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes