عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، رضا ربانی

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

11
اسلام آباد(یو این پی)سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی قیادت میں سینیٹ سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے ، کمیٹیوں کے نظام کو مزید موثر بنانے اور ایوان کی کارروائی میں مزید جان ڈالنے کے لئے متعارف کرائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان اقدامات کی بدولت ایوان کے ساتھ عوام کا رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی اور عوامی آگاہی میں یہ اقدامات کلیدی کردار ادا کریں گے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کمیٹی کو بتایا کہ مزید ایسے اقدامات زیر غور ہیں جن کی مدد سے عوامی اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی ۔121 ویں سینیٹ سیشن کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اجلاس تقریباً دو ہفتے جاری رہے گا جس میں پرائیوٹ ممبر بل کے علاوہ قومی اسمبلی سے پاس کیے گئے چند بلوں کے علاوہ عوامی اہمیت کے امور زیر غور لائے جائیں گے ۔بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔کمیٹی نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی جبکہ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کے سسر یاور سعید اور بزرگ سیاستدان محمد افضل خان لالہ کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلا س میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے علاوہ پارلیمانی لیڈران سینیٹر ز ظفر اقبال جھگڑا ، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ،طلحہ محمود ، الیاس احمد بلور ، سعید غنی ، نعمان وزیر، عثمان کاکٹر ، سید طاہر حسین مشہدی ،وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب اور دیگر کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے سینیٹ میں متعارف کیے گئے اقدامات کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ان اقدامات کی مدد سے ایوان بالاء کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes