بی جے پی رہنما کی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کواس کا سرکاٹ کر فٹبال کھیلنے کی دھمکی

Published on November 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

03
بنگلور(یو این پی)حکمران جماعت بی جے پی نے بھارت کو فاشسٹ ریاست بنا دیا ،بی جے پی کے رہنما ایس این چنابسا نے  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  کو ان کا سرکاٹ کر فٹ بال کھیلنے کی دھمکی  دے دی۔تفصیلات کےمطابق انتہاپسند جماعت بی جے پی کی جنونیت پاگل پن کی  حد  کو چھونے لگی  فاشزازم کا تازہ ثبوت   بی جے پی کے سینئررہنما نے دنیا کو فراہم  کردیا۔بنگلور میں حکمران جماعت کے  رہنما ایس این چنابسا نے  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو سرعام قتل کرنے کی دھمکی دےدی۔ایس این چنابسا نے کہا کہ  وزیر اعلی نے گائے کا گوشت کھایا تو  اس کا سر قلم  کر دیا جائے  گا  اور اس سے فٹ بال کھیلیں گے۔انتہا  پسند  ہندو  رہنما نے کرناٹک کے  وزیراعلیٰ کو للکارتے ہوئے کہا کہ ان میں  ہمت ہے تو وہ  اب  گوشت کھا کر دکھا ئیںایس این چنابسا   نے دعویٰ کیا کہ  انہوں نے  اشتعال انگیز بیان دیا نہ انہیں گرفتاری کا ڈر  ہے   انتہا پسند  ہندو سیاست  دانوں کے  تعصب کا  یہ پہلا  واقعہ نہیں اس سے  پہلے وزیر مملکت اور سابق آرمی  چیف  دلتوں کے بچوں کو کتا قرار دے کر  اپنی  انتہا پسند ذہنیت کا ثبوت دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes