پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا چودھری سرور کا گوجرہ آمد پر کارکنوں سے خطاب

Published on March 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

index
گوجرہ (یواین پی) حکومت مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے میں ناکام ہو چکی اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے ،پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ۔سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا گوجرہ آمد پر کارکنوں سے خطاب ۔سابق گورنر پنجا ب چودھری محمد سرور اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چودھری اعجاز کی گوجرہ آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور انکا پرتقاب استقبال کیا اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے میں ناکام ہو چکی غریب عوام کے لئے ایسی 100 گورنریں قربان کر دونگا ،حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں ڈر رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا اور ہم اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے ۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا چودھری سرور نے گورنر شپ پر ٹھوکر مار کر عوام میں آ کر انکی خدمت کرنے کو زیادہ رترجیح دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme