ہری پور یونیورسٹی کی طالبات رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار

Published on June 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

UNIVERSITY OF HARIPUR- Haripur KPK Pakistan
ہری پور( یواین پی )ہری پور یونیورسٹی کی طالبات رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ، تفصیلات کے مطابق ہری پور یونیورسٹی کے سامنے کھڑے رکشہ ڈرائیوروں نے بد تمیزی اور بد اخلاقی کی انتہا کر دی صبح سے لے کر یونیورسٹی بند ہونے تک یونیورسٹی کے سامنے کھڑے رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچا دی اور رکشوں میں بے ہودہ قسم کے گانے اونچی آوازمیں لگانا اور طالبات کو دیکھ کر بے ہودہ قسم کے الفاظ استعمال کرنا اپنا وترہ بنا لیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ اور یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈان کے خلاف کسی قسم کی بھی قانونی کارروائی کرنے سے قاصر اور بے بس نظر آتے ہیں اور یہ ساری حرکات رکشہ ڈرائیور سیکورٹی گارڈ کے سامنے کرتے ہیں جبکہ یونیورسٹی گیٹ آوارہ اور بد کماش لڑکوں کی آما جگاہ بنتا جا رہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ آج کل کے نوجوان اپنے آپ کو اور اپنے کردار کو کتنا کچھ گرائیں گے اور بد قسمتی یہ کے ادارہ بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیئے یہ سارا تماشہ دیکھ رہا ہے لہذا یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کے والدین کی یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ خدارا اپنی آنکھیں کھولے اور قانون کو استعمال کرتے ہوئے ایسے بد کماش اور آوارہ قسم کے رکشہ ڈرائیوروں اور آوارہ لڑکوں سے اس جگہ کو پاک کرایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog