پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا : نواز شریف

Published on June 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,002)      No Comments

3
اسلام آباد(یواین پی)وزیر اعظم نوازشریف نے  نریندر مودی  کے  بیان کو افسوس ناک قرار دیتے  ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم امن کی خواہش یک طرفہ نہیں ہوسکتی بھارتی  وزیراعظم کے  بیان  سے  خطے  کا امن  متاثر ہو سکتا ہے۔اسلام آبا دمیں منعقدہ  سارک  ممالک  میں  تعینات  سفیروں کی کانفرنس سے  خطاب کرتے  ہوئے  وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان   ہمسایہ  ممالک  سے  بہترین تعلقات  کا خواہاں ہے تاہم امن کی  خواہش یک طرفہ نہیں ہو سکتی ۔و زیراعظم نے   نریندر مودی کے بیا ن کو   غیر ذمہ دارانہ  قرار دیتے  ہوئے  اسے  مفاہمت  کی  فضا کو  متاثر کرنے کے مترادف  قرارد یا۔وزیراعظم  نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنائے۔وزیرا عظم  نواز شریف نے  واضح کیاہے کہ  پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر  تحفظ کرے  گا کسی کو اپنے ملک میں  دہشت  گردی کرنے  دیں   گے  نہ کسی  کو  دہشت   گر د  کے  لئے  اپنی زمین   استعمال کرنے دی  جائے  گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes