پر امن معاشرے کے قیام کے لئے سیرت طیبہؐ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی

Published on February 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

54acc53515cf7
اسلام آباد(یواین پی)مسلم دنیا جدید علوم اور سیکھنے کے رجحانات سے دور رہنے کی بنا پر آج تاریخ کے بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے اور مسلمان مختلف نوعیت کے مسائل اور چیلنجز سے دوچار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد خان شیرانی ٗ ممبر قومی اسمبلی ٗ چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں \”سیرت طیبہ اور عصر حاضر\” کے زیر عنوان منعقدہ لیکچر تقریب سے خطاب میں کیا۔ لیکچر تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی عربی و علوم اسلامیہ نے کیا تھا۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سینیٹر حمداﷲ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مسلم دنیا کو علم حاصل کرنے اور اپنے مسائل کا تنقیدی جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے مسلم دنیا عالمی سازشوں میں گری ہوئی ہے اور ایک دوسرے کو قتل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے رجحانات سے نمٹنے کے لئے ماحول انتہائی پیچیدہ ہے۔مولانا شیرانی نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام تو محبت ٗ امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حضورؐ محبت ٗ امن اور ہم آہنگی کے بہترین ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف حضورؐ کی پیروی سے ہم آج کی چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے علمی مباحثوں کی سیریز شروع کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانا آج کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عصر حاضر کے مسائل کا حل صرف اور صرف آپؐ کی تعلیمات میں تلاش کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ عنقریب یونیورسٹی علماء اور دانشوروں کے ساتھ علمی مذاکرات کا سلسلہ شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آپؐ کا ذکر جتنا کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے رسولؐ محسن انسانیت تھے ٗ ان کا ذکر زمینوں اور آسمانوں پر ہمہ وقت جاری رہتا ہے۔
تقریب سے فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین ٗ پروفیسر ڈاکٹر علی اضعر چشتی اور محی الدین ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy