کینیڈین کمپنی کا پی آئی اے کی خریداری میں اظہارِ دلچسپی

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

PIA1اسلام آباد (یو این پی) کینیڈا کی نجی کمپنی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔ دوسری بین الاقوامی سرمایہ کاری کا نفرنس میں کینیڈین سے شرکت کرنے والے پاک کینیڈین بزنس کونسل کے شرکاء نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کے ایک رکن نے کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے نجکاری کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان اور فلپائن میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے اور پاکستان میں نجی ایئرلائن کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے اگر ممکن ہوا تو پی آئی اے خرید نے کو ترجیح دے گی۔ وزیر مملکت نجکاری نے انہیں آگاہ کیا کہ نئی ایئرلائن اور پورا انفراسٹرکچر بنانے کے بجائے پی آئی اے کی خریداری ان کے مفاد میں ہوگی۔ چھ سے آٹھ ماہ کے دوران چار بڑے اداروں کی نجکاری کا سٹرکچر تیار کر لیاجائے گا جس میں پی آئی اے بھی شامل ہو گی۔ رواں مالی سال کے آخر تک ان کی نجکاری کا ارادہ ہے اور جلد ہی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں اہم امور کی منظوری لی جائے گی۔ پی آئی اے کا کور بزنس نجی شعبے کو فروخت کیا جائے گا اور یہ نجکاری حصص کی فروخت بمعہ مینجمنٹ دی جائے گی تاکہ نئی مینجمنٹ ادارے کو بہتر اور اسے ترقی دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes