پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑیں، ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے، جنرل راحیل شریف

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

PIA1اٹک/راولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑیں۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹک میں جوانوں کی جسمانی اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑیں۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے۔ ہماری شاندار کامیابیاں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آرمی ٹریننگ کیساتھ جسمانی فٹنس بھی ضروری ہے۔ جسمانی فٹنس سے جوانوں کی خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین معیار برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر سپاہی علی رضاکو ”بیسٹ پلیئر “اور سپاہی محمد وقاص کو”رنر اپ “کا انعام دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes