الیکشن کمیشن کااین اے154میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

07
اسلام آباد(یو این پی) الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، لودھراں میں پولنگ تیئس دسمبر کو ہو گی،این اےایک سوچون لودھراں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی انیس اوربیس نومبرکو جمع ہوں گے، جن کی جانچ پڑتال چھبیس اورستائیس نومبر کو ہو گی، امیدوارسات دسمبر کو کاغذات واپس لےسکیں گے، جبکہ حمتی لسٹ آٹھ دسمبر کو آویزاں کی جائے گی، این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ تیئس دسمبر کو ہو گی، ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنرکی عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کی بھی وضاحت کی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دروازے تمام سیاستدانوں کیلئے کھلے ہیں، پی ٹی آئی کی حلقہ این اے ایک سو بائیس سے متعلق کچھ شکایات ملیں، جن پر آئین اورقانون کے دائرے میں کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog