پنجاب حکومت نے 69لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل ملازمت کے تقرر نامے جاری کر دئیے

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments

03

سیالکوٹ ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب حکومت نے 1994سے عارضی طور پر کام کرنے والی 69لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل ملازمت کے تقرر نامے جاری کر دئیے ۔ تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب موضع وریومیں منعقد کی گئی جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کی ۔ اس موقع پر پراگ پور ، گھڑی ، وریو ، ہندل سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی موجود تھیں ۔ چوہدری طارق سبحانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کر رہی ہے ۔ حکومت بے روزگاری کا خاتمہ کر کے دم لے گی ۔ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی مشورے اور فسٹ ایڈ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں ہنگامی اقدامات کر کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ شعبہ صحت کو جدید خطوط پر گامزن کر کے شہریوں تمام تر سہولیات فراہم کریں گے ۔حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ صحت جدید طریقہ سے شہریوں کا علاج و معالجہ کر کے ان کا معیار زندگی بلند کرے ۔ تقریب میں چوہدری امتیاز جٹ ، چوہدری لطیف وینس ، ضلعی صدر کسان ونگ چوہدری اسلم بھٹی ، چوہدری عدنان اکبر سمیت دیگر بھی عہدیداران بھی موجود تھے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes